• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مسجد اقصیٰ پر مستقل قبضے کے لیے یہودی کانفرنس کی شدید مذمت

پیر 12-05-2014
in فلسطین
0
plf conference
0
SHARES
0
VIEWS

تنظیم آزادی فلسطین کے بیت المقدس سے متعلق ادارے نے اسرائیلی کنیسٹ [پارلیمنٹ] میں  مسجد اقصیٰ کی سرپرستی اردن سے چھین کر صہیونی ریاست کے حوالے کرنے کے مطالبات کی شدید مذمت کی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق "پی ایل او” کے القدس امور شعبے کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی کنیسٹ میں مسجد اقصیٰ کی سرپرستی اردن سے چھیننے کی بحث نہایت خطرناک اور دشمنانہ ہے۔ مسجد اقصیٰ ایک مقدس مقام ہے جس کی سرپرستی صرف کوئی مسلمان ملک ہی کرسکتا ہے۔ اس کی نگرانی ناپاک یہودیوں کو کسی صورت میں نہیں دی جاسکتی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم صہیونی حکومت اور پارلیمنٹ میں مسجد اقصیٰ کی سرپرستی کے حوالے سے جاری بحث اور سازشوں کو باریک بینی سے دیکھ رہے ہیں۔ ہم اس بات پر خبردار کرتے ہیں کہ قبلہ اول کی سرپرستی کے حوالے سے کوئی بھی تجویز قابل قبول نہیں ہوگی۔ بیان میں عالم اسلام سے بھی مطالبہ کیا گیا کہ وہ یہودیوں کی مسجد اقصیٰ کی سرپرستی کے حوالے سے جاری سازشوں پر خاموشی کا روزہ توڑ دیں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور کئی دوسرے مذہبی شدت پسند ارکان پارلیمنٹ نے مسجد اقصیٰ کی سرپرستی اردن سے لے کر تل ابیب کے حوالے کرنے کا مطالبہ پھر اٹھایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ "جبل ہیکل” کی نگرانی کے لیے یہودی سیاسی اور مذہبی جماعتوں پر مشتمل ایک قومی کانفرنس بلائی جائے جس میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا جائے کہ مسلمانوں کے قبلہ اول کی مستقل نگرانی کا حق صرف اسرائیل کو حاصل ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.