قابض اسرائیلی فوج نے اتوار کی صبح مقبوضہ مغربی کنارے کے شمال میں سلفیت شہر پر چھاپا مارا جس کے نتیجے میں فلسطینی نوجوانوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان تصادم شروع ہوگیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ نوجوانوں نے حملہ آور فوجیوں پر پتھرائو کیا اور خالی بوتلیں پھینکیں جبکہ اسرائیلی فوج نے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں چلا کر نوجوانوں کو منتشر کرنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے کئی فلسطینیوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی گشتی پارٹی نے سلفیت کی گلیوں کے چکر لگائے اور وہاں پر موجود کئی نوجوانوں سے موقع پر ہی تفتیش کی مگر اس موقع پر کسی حراست کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
