• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مغربی کنارا: اسرائیلی فوج اور فلسطینی مظاہرین میں خوفناک تصادم

اتوار 11-05-2014
in فلسطین
0
plf protestors
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں ہفتے کے روز جنین شہر میں قابض صہیونی فوج اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان خونریز جھڑپیں ہوئی ہیں جس میں دسیوں فلسطینی زخمی ہوئے ہیں جبکہ فلسطینی مظاہرین کے جوابی پتھراؤ کے نتیجے میں قابض فوجیوں کے متعدد اہلکاروں کے بھی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

 

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مغربی کنارے کے شہر جنین کے مغرب میں برقین کے مقام پر فلسطینی شہریوں اور صہیونی فوج میں تصادم اس وقت ہوا جب قابض فوجیوں نے ایک مقامی نوجوان کو حراست میں لے کر سرم عام تشدد کا نشانہ بنایا۔ صہیونی فوج کے اس ظالمانہ اقدام پر لوگ نعرے لگاتے گھروں سے نکل آئے اور گھر گھر تلاشی میں مصروف قابض فوجیوں پر سنگ باری شروع کردی۔

فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے اسرائیلی فوج نے آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق ہفتے کو علی الصباح صہیونی فوجیوں نے برقین کے مقام پر تلاشی کا سلسلہ شروع کیا اور ایک گھر میں گھس کر سترہ سالہ محمد سلیم حمامدہ نامی ایک لڑکے کو حراست میں لینے کے بعد پہلے اسے تشدد کا نشانہ بنایا پھر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ اسرائیلی فوج کی اس غنڈہ گردی کے خلاف فلسطینی سخت مشتعل ہوئے اور وہ گھروں سے نعرے لگاتے باہر نکل آئے۔ عینی شاہدین کے مطابق صہیونی فوجیوں نے فلسطینی مظاہرین پر حملے کے دوران احمد مرتضیٰ نامی ایک شہری کی کار بھی توڑ دی۔

ادھر مغربی کنارے کے شہر سلفیت میں یہودی آباد کاروں کی جانب سے چھوڑے گئے سوروں کے ایک ریوڑ میں فلسطینیوں کی گندم کی فصلیں تباہ کردیں۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ یہودی انتہا پسندوں کی جانب سے فلسطینی شہریوں کی گندم اور جو کی فصلات میں سوروں کا ایک ریوڑ چھوڑ دیا گیا جس نے گندم کی فصل کو بری طرح نقصان پہنچایا ہے۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.