جمعہ کے روز شام میں جاری خانہ جنگی کی زد میں آکر ایک فلسطینی مہاجر شہید ہوگیا جبکہ یرموک مہاجر کیمپ میں امدادی سامان کی تقسیم کا کام شروع ہوگیا۔
شام میں موجود فلسطینی مہاجرین کے ایکشن گروپ نے تصدیق کی ہے کہ یرموک کیمپ سے تعلق رکھنے والے فلسطینی مہاجر عماد حورانی شامی حکومت کے جیل میں تشدد کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔
اس کے علاوہ دس ماہ سے زیادہ عرصے تک محاصرے کے شکار یرموک مہاجر کیمپ میں بھی امداد کی فراہمی کا کام محدود پیمانے پر شروع ہوگیا اور اس کے علاوہ محاصرے کے افراد کو دمشق کے ہسپتالوں میں علاج کی سہولت فراہم کردی گئی ہیں۔
شامی سرکاری فوج اور پی ایف ایل پی کی جنرل کمانڈ نے یرموک کیمپ پر آخری دس ماہ سے محاصرہ مسلط کررکھا ہے جس کی وجہ سے فلسطینی مہاجرین کی حالت بہت زیادہ خراب ہوگئی ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین