• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی عدالت نے پانچ فلسطینی بچوں کو قید کی سزا سنا دی

ہفتہ 10-05-2014
in فلسطین
0
plf five
0
SHARES
1
VIEWS

اسرائیلی ضلعی عدالت نے جمعرات کے روز عیساویہ اور طور کے قصبات سے تعلق رکھنے والے چھ فلسطینی بچوں کو قید کی سزائیں سنا دی ہیں۔

 

الضمیر فائونڈیشن نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی عدالت نے 15 سالہ سامر عبید اور 16 سالہ امین حامد کو 22 مہینے قید اور ایک ہزار شیکل

جرمانہ اور اس کے ساتھ ساتھ دس ماہ قید کی مزید قید کو تین سال کے لئے معطل کردیا ہے۔

اس کے علاوہ صیہونی عدالت نے 15 سالہ معید عبید کو 20 ماہ قید اور ایک ہزار شیکل جرمانے کے ساتھ ساتھ دس ماہ قید کی سزا سنائی ہے جو کہ تین سال کے لئے معطل کردی گئی ہے۔

عدالت نے اودے عبید اور ادھم سبتہ کو بھی 5 ماہ کی سزا دے کر معطل کردی۔ ان بچوں پر الزام تھا کہ انہوں نے عیساویہ گائوں میں موجود اسرائیلی فوجی پر پٹرول بم سے حملہ کیا تھا۔

ضلعی عدالت نے طور کے علاقے سے تعلق رکھنے والے 18 سالہ سیف ابو جمعہ کو یہودی آبادکار کی گاڑی پر پتھرائو کے الزام میں 26 ماہ اور 12 ماہ کی قید سنا کر تین سال کے لئے ملتوی کردی جبکہ انہیں 2000 شیکل جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ادھر بیت عمار میں جمعرات کی رات قابض اسرائیلی فوج نے دو فلسطینی لڑکوں کو حراست میں لے لیا۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے 18 سالہ اسامہ بسام منیر اور 19 سالہ بداوی علی بداوی کو دو گھنٹوں کے لئے حراست میں لے لیا تھا۔

فوجیوں نے دونوں لڑکوں کی شناخت ان سے چھین لی اور انہیں زمین پر بیٹھنے پر مجبور کیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ایک لڑکے کو اسرائیلی فوجیوں نے تشدد کا نشانہ بھی بنایا تھا۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.