بحر نے منگل کے روز ایک بیان جاری کیا جس میں بتایا کہ فلسطینی ممبران پارلیمان، املاک اور عوام کو نشانہ بنانے کی سازشوں ایک متحدہ نیشنل ایجنڈا تشکیل دینا پڑے گا تاکہ ان سرگرمیوں کا خاتمہ ہوسکے۔
بحر نے اسرائیلی جیل کے محافظوں کی جانب سےممبر پارلیمان نتشہ پر تشدد کو ایک ناقابل معافی جرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں آئینی معاہدوں کے تحت پارلیمانی اشتشنیٰ حاصل ہے۔ نتشہ نے 12 دنوں سے اپنی انتظامی حراست کے خلاف بھوک ہڑتال کررکھی ہے اور انہیں اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ہسپتال لے کر جایا گیا تھا۔
بحر نے تمام عرب اور اسلامی پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی جرائم کی مذمت کریں اور اسیران کی رہائی کو ممکن بنانے کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھائیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
