• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مسجد اقصی میں پچاس سال سے کم عمر افراد کا داخلہ بند

منگل 06-05-2014
in فلسطین
0
plf 50
0
SHARES
4
VIEWS

الاقصی فاونڈیشن برائے اوقاف اور ہیرٹیج کا کہنا ہے کہ قابض اسرائیلی فوجیوں نے سوموار کے روز نماز عصر کے بعد مسجد اقصی میں پچاس برس سے کم عمر مرد و خواتین کے داخلے پر پابندی عاید کر دی، جس کے وجہ سے کم عمر نمازیوں نے بارڈ سیکیورٹی اور اسپیشل فورس کی بھاری تعداد کی موجودگی میں نمازیں باب حطہ کے باہر ادا کیں۔

فاونڈیشن نے اپنے بیان میں بتایا کہ اسرائیلی پولیس نے قبلہ اول کے تمام دروازے بند کر دیے اور باب حطہ، السلسلہ اور المجلس پر کڑا پہرا لگا کر کھڑے ہو گئے۔ پولیس اہلکاروں نے نوجوان نمازیوں کو مسجد اقصی میں نماز ادائی کے لیے داخل نہیں ہونے دیا۔ وہ مسجد کے باہر نماز مغرب اور عشاء ادا کرنے کا انتظار کرتے رہ گئے۔

اسرائیلی حکام نے مسجد کی تالا بندی اور اس میں پچاس برس سے کم عمر کے فلسطینیوں کے داخلے پر پابندی اس لئے عاید کی ہے کہ اہالیاں القدس اور بالخصوص نوجوانوں سے سوشل میڈیا پر مسجد اقصی میں نفلی اعتکاف کی دعوت دے رکھی تھی۔ منگل کے روز یہودی تنظیموں نے قیام اسرائیل کی سالگرہ کے موقع پر مسجد اقصی پر حملے کی کال دے رکھی تھی۔ ان تنظیموں نے مسجد اقصی سے شہر کی جانب جلوس نکالنے کا بھی اعلان کر رکھا ہے۔

الاقصی فاونڈیشن نے مسجد اقصی میں مسلمانوں اور بالخصوص نوجوانوں کی ہمہ وقت موجودگی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ فاونڈیشن کے مطابق یہ حاضری صرف یہودیوں کے اہم ایام کے موقع پر نہیں بلکہ تمام دنوں میں ہونی چاہئے تاکہ یہودی آبادکاروں کو مسلمانوں کے تیسرے مقدس حرم کی توہین کی جرات نہ ہو سکے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.