نابلس سے تعلق رکھنے والے چار فلسطینی شہریوں کو اتوار کے روز علی الصبا اسرائیلی فوجیوں نے جنین کیمپ پر چھاپے کے دوران حراست میں لے لیا جبکہ الخلیل یونیورسٹی سٹوڈنٹ یونین کے سابق چئیرمین کو تفتیش کے لئے طلب کرلیا گیا۔
عینی شاہدین نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا ہے کہ اسرائیل فوجیوں کی ایک بڑی تعداد نے برکہ قصبے پر دھاوا بول دیا اور متعدد فلسطینی گھروں پر حملہ کردیا۔ اس عمل کے دوران 40 سالہ منتسر صلاح، 22 سالہ معین ولید ابو عمر اور 21 سالہ ادھام حرا ابو نفسہ کو حراست میں لے لیا گیا۔
میڈیا سے تعلق رکھنے والے سماجی کارکن معاویہ نصر کو بھی جنوبی نابلس میں حملہ کرنے کے بعد حراست میں لے لیا گیا تھا۔
الخلیل یونیورسٹی کی سٹوڈنٹ یونین کے چئیرمین اور اسلامی بلاک کے نامور رہنما 32 سالہ عیسٰی صالح کو اسرائیلی فوج نے تفیتش کے لئے تفتیشی مرکز میں طلب کرلیا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین