• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

پابندیوں کے باوجود حماس کی طلباء تنظیم یونین کی 14 نشستیں جیتنے میں کامیاب

جمعرات 01-05-2014
in فلسطین
0
plf 14 seats
0
SHARES
1
VIEWS

 

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” اور اس کی ذیلی تنظیموں پر عائد پابندیوں کے باوجود جماعت کی طلباء تنظیم "اسلامک بلاک” نے الخلیل شہر میں پولی ٹیکنیک یونیورسٹی کی  31  میں سے  14  نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق جامعہ کی ترجمان اور طلباء امور کے نگران عمادہ نے میڈیا کو بتایا کہ نیشنل طلباء کونسل برائے 2015 – 2014 کے لیے یونیورسٹی میں انتخابات کرائے گئے، جن میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے حمایت یافتہ اسلامک بلاک  14 ، طلباء یوتھ فورس 17 نشستیں جتینے میں کامیاب رہے ہیں جبکہ بیداری طلباء محاذ، دائیں بازو کے قوم پرست طلباء گروپ اور کوئی آزاد امیدوار کامیاب نہیں ہوسکے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ طلباء کی ووٹ ڈالنے کی شرح  60  فی صد رہی اور مجموعی طور پر 5000 طلباء وطالبات نے طلباء کونسل کے انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق حماس کے حمایت یافتہ طلباء گروپ کی ایک ایسے وقت میں کامیابی ممکن ہوئی ہے جب بلاک کے چوبیس سرکردہ رہ نما زیرحراست ہیں اور سیکڑوں کو ووٹ ڈالنے سے روکا گیا ہے۔ اس کے باوجود نتائج گذشتہ برس سے بہتر آئے ہیں۔ پچھلے سال اسلامک بلاک نے پولی ٹیکنیک یونیورسٹی میں  13  نشستیں حاصل کی تھیں۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.