فلسطینی شہر مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مغرب میں رافات کے مقام پر قابض اسرائیلی فوج نے بلڈوزروں کی مدد سے ایک فلسطینی شہری کا مکان مسمار کردیا، جس کے نتیجے میں مکان میں موجود خواتین اور بچوں سمیت کئی افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق رام اللہ میں پولیس کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے زیرانتظام 40 فوجی گاڑیوں نے بیت المقدس میں سامر ابو غزالہ نامی شہری کے مکان کا محاصرہ کیا گیا، جسے بعد ازاں خالی کرانے کے بعد مسمار کردیا گیا۔
ادھر رافات کالونی ہی میں ایک دوسری فلسطینی شہری کے انگوروں کے باغات پر بھی اسرائیلی فوج نے حملہ کیا اور انگوروں کی بیلیں تلف کردیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
