فلسطینی انتظامی اسیران نے پیر کے روز بھی اپنی غیر قانونی حراست کے خلاف مسلسل پانچوں روز بھوک ہڑتال کرنے کا سلسلہ جاری کررکھا ہے جبکہ راملہ جیل کی انتظامیہ ہڑتال کرنے والے اسیران کو قید تنہائی میں ڈال رہی ہے۔
اسرائیلی جیلوں میں قید 200 فلسطینی انتظامی اسیران نے جمعرات 24 اپریل سے اپنی انتظامی حراست کے خلاف غیر معینہ مدت کے لئے بھوک ہڑتال شروع کردی تھی۔
ان انتظامی اسیران میں فلسطینی ممبران پارلیمان اور اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے رہنما بھی شامل ہیں جن میں کینسر کے مریض نبیل ابو عید، عدنان ابو تبانہ، عبدالخالق النتشہ اور ممبران پارلیمان محمد جمال نتشہ اور حاتم خفیشہ شامل ہیں۔
فلسطینی اسیران نے اسرائیل کی جانب سے انتظامی حراست کی پالیسی میں شدت لانے کے بعد اس بھوک ہڑتال کا اہتمام کیا تھا۔ اسرائیلی جیل انتظامیہ نے بھوک ہڑتال کرنے والے انتظامی اسیران کو مختلف جیلوں میں منتقل کردیا ہے تاکہ ان احتجاجی اقدامات کو دبایا جاسکے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
