اسرائیلی فوج نے انتظامی حراست میں رکھے گئے درجنوں فلسطینیوں کو مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں قائم "عوفر” جیل سے شمالی فلسطین کے سنہ 1948 ء کے مقبوضہ علاقے کی "الرملہ” میں منتقل کردیا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق انتظامی محروسین حقوق کے لیے جدو جہد کرنے والے سپریم بورڈ کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے صہیونی جیل حکام، پولیس اور فوجی عہدیداروں نے انتظامی حراست میں رکھے گئے رکن اسمبلی محمد جمال النتشہ، محمد ماھر بدر، عبدلجبار فقہا، جمال الطویل، ایہاب القواسمہ اور حماس رہ نماؤں کریم شاھین، طارق دعیس، محمود وردیان، طارق رمان، مصعب الھور، زید ابو فنار، مصعب براری زھدی علیان کو مغربی رام اللہ کی عوفر جیل سے الرملہ عقوبت خانے میں منتقل کردیا گیا ہے۔
حماس کے کئی دوسرے سرکردہ رہ نماؤں جن میں محمود ابو داؤد، اشرف عصفور، جواد الجعبری، عماد جاداللہ، محمد العقیلی، امجد الحموری، ایہاب الجنیدی، بھاء العدم، رائد حمدان، مازن نتشہ، عزام ابو عرقوب، فراس مسک، لوئی غیث، مصعب الھیمونی، محمود شبانہ، محمد العسیلی شامل ہیںبھی الرملہ جیل منتقل کیے گئے ہیں۔ جہاد اسلامی کے نضال جندی، داؤد حمیدات، جمیل مقدم، احمد ناصراور صلاحات بھی الرملہ منتقل کردیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق انتظامی محروسین میں سے کچھ قیدی پچھلے کئی روز سے بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے۔ فلسطینی اسیران بورڈ کی جانب سے بھوک ہڑتال قیدیوں کے ساتھ اسرائیلی فوج کے ناروا سلوک کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ انہیں کوئی نقصان پہنچا تو ذمہ دار اسرائیل ہوگا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
