• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 16 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلیوں کو سیاحت کی اجازت نہیں دی: تیونس

جمعرات 24-04-2014
in عالمی خبریں
0
plf tunis
0
SHARES
0
VIEWS

تیونس کی پارلیمنٹ کے ارکان کی بڑی تعداد نے اسرائیلی سیاحوں کے ملک میں داخلے اور دو اہم حکومتی وزیروں کے اس میں ملوث ہونے کی شدید مخالفت کی ہے جس کے بعد حکومت اور پارلیمنٹ کے درمیان سخت اختلافات سامنے آئے ہیں۔

ایسے لگ رہا ہے کہ یہودی سیاحوں کے معاملے پر حکومت کے حامی اور مخالف دو گروپوں میں تقسیم ہو گئے ہیں۔
 
میڈیا رپورٹس کے مطابق تیونس کی قومی مجلس قانون ساز کے 80 ارکان نے متفقہ طور پر ایک یاداشت اسپیکر کو بھیجی ہے جس میں ان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ خاتون وزیر سیاحت آمال کربول اور وزیر داخلہ رضا صفر سے پوچھیں کہ انہوں نے کس بنیاد پر گذشتہ ہفتے 61 اسرائیلی سیاحوں کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت دی تھی۔
 
دوسری جانب وزیر اعظم علی جمعہ نے دفاعی موقف اختیار کرتے ہوئے اسپیکر کو بھجوائی گئی یادداشت کو ‘تعمیری’ قرار دیا اور کہا کہ اس معاملے کا سیاسی بنیادوں پر نہیں بلکہ شفاف طریقے سے حل نکالا جائے گا۔
 
خیال رہے کہ تیونسی میڈیا میں آنے والی خبروں میں بتایا گیا تھا کہ سیکیورٹی حکام نے شمالی تیونس کی وادی کی ایک بندرگاہ سے 61 یہودیوں کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت دی تھی۔ بندرگاہ سے آنے والے تمام افراد کے پاس اسرائیلی پاسپورٹ تھے۔
 
نیوز ویب پورٹل "الصدیٰ” نے وزارت داخلہ کی جانب سے یہودی سیاحوں کے ملک میں داخلے کے حوالے جاری کردہ خصوصی اجازت نامہ بھی شائع کردیا تھا، تاہم  وزارت داخلہ نے میڈیا کی اس خبر کی تردید نہیں کی۔ پریس میں خبریں شائع ہونے کے بعد وزیراعظم علی جمعہ کا ایک مختصر بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ "ہم نے صہیونی سیاحوں کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت دی تھی”۔

علی جعمہ کا کہنا تھا کہ اب سیاحت کا موسم ہے اور مغربی سیاح بھی بڑی تعداد میں تیونس کا رخ کررہے ہیں۔ ان کا اشارہ جزیرہ نما "جربہ” کی جانب تھا جو جنوبی تیونس میں یہودی عبادت گاہوں اور سیاحت کے حوالے سے اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے۔ ایسٹر کے تہوار اور یہودیوں کی عیدالفصح کے موقع پر غیر ملکی عیسائی اور یہودی بڑی تعداد میں اس علاقے میں چھٹیاں گذارنے آتے ہیں۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.