اسلامی تحریک مزاحمت”حماس” کے سیاسی شعبے کے نائب صدر ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق آج پیر کو مصر سے رفح بارڈر کے راستے غزہ پہنچ گئے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق ابو مرزوق آج ہی غزہ میں حماس کی حکومت کے سربراہ اسماعیل ھنیہ اور شہر میں جماعتکی دیگر قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔
ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق فلسطینی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے درمیان مفاہمت کے لیے ہونے والے مذاکرات کے سلسلے میں غزہ پہنچے ہیں۔ قبل ازیں خبر آئی تھی کہ مصری حکومت نے ابو مرزوق کو غزہ آنے کی اجازت دے دی ہے اور وہ ایک آدھ دن میں غزہ پہنچ جائیں گے۔
مصر میں گذشتہ برس سابق صدر محمد مرسی کے خلاف فوجی بغاوت کے بعد کسی اہم حماس رہ نما کی یہ پہلی باضابطہ نقل وحرکت ہے۔
ابو مرزوق اسی ہفتے الفتح کے رام اللہ سے آنے والے مفاہمتی مذاکراتی وفد سے بھی ملاقات کریں گے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
