اسرائیلی پولیس نے فلسطین کے سنہ 1948ء کے مقبوضہ شہر حیفا سے تعلق رکھنے والے ایک صحافی کو حراست میں لیے جانے کی خبر میڈیا کو جاری کردی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صحافی مجد الکیالی کو 12 اپریل کو لبنان سے اردن کے راستے وطن واپسی پر حراست میں لیا گیا تھا۔
"قدس پریس” کے ذرائع کے مطابق مجد الکیالی لبنانی اخبار "السفیر” کے چالیسویں یوم تاسیس کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کے لیے بیروت گیا تھا۔ اسے وطن واپسی پر صہیونی پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ کیالی ابھی تک قید میں ہے۔
دوسری جانب مجد الکیالی کے اہل خانہ نے صحافی کی گرفتاری سے متعلق خبروں کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ بارہ اپریل کو صہیونی فوج اور پولیس اہلکاروں نے گھر پر چھاپہ مار کر کیالی کو حراست میں لیا اور اس کا لیپ ٹاپ اور لبنان سے لائی کتابیں بھی ساتھ لے گئے تھے۔
ادھر اسرائیلی میڈیا کے مطابق مجد الکیالی پر ایک غیر ملکی ایجنٹ کے ساتھ روابط رکھنے اور دشمن ملک کا دورہ کرنے کے الزام کے تحت مقدمہ چلانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
