فلسطینی شہر غزہ کی پٹی کی سرحد پر متعین اسرائیلی فوجیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ شہر کے جنوبی شہر خان یونس کے مشرق میں واقع کیسوفیم فوجی کیمپ پر مزاحمت کاروں نے فائرنگ کی ہے اور "ہاون” طرز کے راکٹوں سے حملہ کیا ہے۔
اسرائیل کی ایک نیوز ویب پورٹل "وللا” نے عسکری ذریعے کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ فوجی کیسوفیم کیمپ میں معمول کے کاموں میں مصروف تھے کہ اچانک ان پر فائرنگ کی گئی اور متعدد راکٹ بھی ان سے کچھ فاصلے پر گرے تاہم کارروائی میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں مل سکی ہے۔
ادھر مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق غزہ کے زرعی علاقے القرارہ کے مشرق میں قابض صہیونی فوج نے بمباری کی ہے تاہم اس میں کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوسکی۔