مقبوضہ فلسطین کے شہر الرملہ میں قائم ایک نائٹ کلب میں اچانک آتش زدگی کے نتیجے میں کم سے کم پانچ یہودی آباد کار زخمی ہوگئے ہیں۔
اسرائیلی اخبار "یدیعوت احرونوت” کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ پیر کے روز الرملہ میں "یتزحاق سدیے” روڈ پر واقع ایک نائٹ کلب میں پیش آیا۔
ایک عینی شاہد نے اخبار کو بتایا کہ "ہم لوگ کلب کے باہر کھیل رہے تھے کہ اس دوران اچانک ایک زور دار دھماکے کی آواز سنائی دی اور کلب کے اندر سے دھواں باہر نکلنا شروع ہوا جس کے کچھ ہی دیربعد کلب میں آگ کے شعلے بلند ہونا شروع ہوئے اور ساتھ ہی پانچ یہودی آباد کاروں کو اسٹریچر پر باہرلایا گیا جو آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آکر جھلس گئے تھے۔ آتش زدگی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
