• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مسجد اقصیٰ کی مکمل نگرانی، اسرائیلی کنیسٹ میں جاری بحث میں پیش رفت

منگل 08-04-2014
in فلسطین
0
plf parliment
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی پارلیمنٹ [کنیسٹ] کے اسپیکر موشے ویگلین نے کہا ہے کہ حکومت اور پارلیمنٹ مسجد اقصیٰ  پر اپنی بالادستی کے حصول کے لیے تمام پہلوؤں پر کام کر رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ میں جبل ہیکل[مسجد اقصیٰ] کی نگرانی کے حوالے سے جاری بحث میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ امید ہے کہ ہم جلد ہی اس پر مکمل قبضہ کرلیں گے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق موشے ویگلن نے ان خیالات کا اظہار سماجی رابطے کی ویب سائیٹ "فیس بک” کے اپنے خصوصی صفحے پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں کیا۔

قبل ازیں موشے ویگلن نے پیر کی صبح درجنوں انتہا پسند یہودیوں کی معیت میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا اور کئی گھنٹے تک مقدس مقام پر اشتعال انگیز گشت کرتے رہے۔ اس موقع پر صہیونی پولیس اور فوج کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے۔

مسٹر ویگلن نے صہیونی پولیس کی بھی تعریف کی اور کہا کہ ہماری پولیس نے آج یہ ثابت کردیا ہے کہ جبل ہیکل پر مکمل بالادستی حاصل کرنا ناممکن نہیں رہا ہے ہم جب بھی چاہیں تو اسے اپنے مکمل کنٹرول میں لے سکتے ہیں۔

دوسری جانب مسجد اقصیٰ کی تعمیر و مرمت کی ذمہ دار تنظیم اقصیٰ فاؤنڈیشن وٹرسٹ کی جانب سے جاری ایک بیان میں موشے ویگلن کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ موشے کا بیان ان کی ذاتی رائے نہیں بلکہ اسرائیل کی  ریاستی پالیسی کا عکاس ہے۔ اسرائیل ایک سازش کے تحت مسجد اقصیٰ کو اپنی مکمل تحویل میں لینے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.