• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 16 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

جان کیری کا مشرق وسطیٰ امن مذاکرات سے علاحدگی کا عندیہ

ہفتہ 05-04-2014
in عالمی خبریں
0
plf 1kerry
0
SHARES
0
VIEWS

امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ انہیں فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل دونوں کے غیر لچک دار رویے سے سخت مایوسی ہوئی ہے، جس کے بعد ان کے ملک نے فلسطین ۔ اسرائیل امن مذاکرات میں بہ طور ثالث  کردار ادا کرنے پر نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے۔

اسرائیلی اخبار "ہارٹز” کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیرخارجہ جان کیری فلسطینی اور اسرائیلی قیادت کے رویے سے سخت مایوس ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امن عمل آگے بڑھانا اب کسی بھی وقت کی قید سے آزاد ہونا چاہیے۔ امریکا نے امن بات چیت کو آگے بڑھانے کی پوری کوشش کی ہے مگر اب وقت آگیا ہے کہ امریکا اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔ انہوں نے کہا کہ فریقین کے درمیان امن مذاکرات میں امریکا نے حدود کے اندر رہتے ہوئے موثر کردار ادا کرنے کی کوشش کی ہے۔

امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے ان خیالات کا اظہار مراکشی دارالحکومت رباط میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ امن عمل کو آگے بڑھانے کے لیے دونوں فریقین کو مثبت انداز میں تعاون کرنا ہوگا۔ دونوں فریقوں کے تعاون کے بغیر امن بات چیت آگے نہیں بڑھ سکتی ہے۔ اس ضمن میں صدر باراک اوباما جلد اہم اقدامات کرنے والے ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.