قابض اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہرغزہ کی پٹی میں دراندازی کرتے ہوئے ایک فلسطینی شہری کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ دوسری جانب مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج نے شمالی غزہ کی پٹی میں فائرنگ کی ہے تاہم فائرنگ کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوسکی۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کی پٹی میں بارڈر کے قریب سے ایک فلسطینی مشتبہ شخص کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کیا ہے۔
قبل ازیں صہیونی فوجی حکام کی جانب سے سامنے آنے والے بیان میں کہا گیا تھا کہ مشرقی غزہ کی پٹی سے ایک شخص نے حفاظتی باڑ عبور کرلی تھی جس کے بعد اسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ادھر شمال مشرقی غزہ کی پٹی میں قابض صہیونی فوجیوں نے جمعہ کی شام کو مقامی فلسطینی شہریوں کے گھروں پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں گھروں کو نقصان پہنچا ہے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
