یہودی آبادکاروں نے پیر کو علی الصباء مقبوضہ بیت المقدس کے شمالی شہر بیت حنینہ میں 34 فلسطینی کاروں اور بسوں کے ٹائر پنکچر کر دئیے۔
عینی شاہدین اور مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ یہودی گروہ ‘پرائس ٹیگ’ کے ممبران نے گاڑیوں کے ٹائر پنکچر کردئیے اور دیواروں پر یہ نعرے درج کردئیے، ” ریاست میں غیر یہودی افراد دشمن ہیں۔”
اس عمل کے ردعمل میں مقامی رہائشیوں میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے جبکہ کچھ اسرائیلی پولیس اہلکار بھی اس واقعے کی تحقیقات کرنے موقع پر پہنچ گئے۔
پرائس ٹیگ گینگ نے حال میں ہی میں مغربی کنارے اور بیت المقدس میں کئی اسلامی اور مسیحی مقدس و نجی املاک کو نشانہ بنایا ہے مگر اسرائیلی پولیس ہمیشہ یہ کارروائیاں نامعلوم افراد کے کھاتے میں ڈال کر کیس بند کردیتی ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
