• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

عباس ملیشیا کے زیرحراست فلسطینی شہری کو جان سے مارنے کی دھمکی

جمعہ 21-03-2014
in فلسطین
0
plf citizen1
0
SHARES
2
VIEWS

فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام مغربی کنارے کے شہر نابلس میں قائم”جنید” جیل میں ایک جیل عہدیدار نے سیاسی بنیادوں پرحراست میں رکھے گئے نمر ھندی کو قتل کی دھمکی دی ہے۔

نمرالھندی کے اہل خانہ کے ایک ذریعے نے”مرکز اطلاعات فلسطین” کو بتایا کہ نابلس میں طلباء کونسل کے ممبر نمر الہندی کئی ہفتے سے عباس ملیشیا کی جیل میں قید ہیں۔ حال ہی میں جیل کے ایک سینیئر عہدیدار نے دو مرتبہ ایک تیز نوک دار لوہے کی سلاخ نمر کے سرے کے قریب لے جاتے ہوئے دھمکی دی کہ اسے کسی بھی وقت جان سے مارا دیا جائے گا۔

محصور کے اہل خانہ کا مزید کہنا ہے کہ نمرالھندی کو جیل کی تیسری منزل پر لے جایا گیا اور اسے کہا گیا کہ آپ کو یہاں سے نیچے گرا دیا جائے گا، جس کے نتیجے میں آپ کی موت واقع ہو جائے گی اور ہم یہ کہ دیں گے کہ موت خود کشی کا نتیجہ ہے۔

طالب علم رہ نما کے قتل کی ایک دھمکی پہلے بھی سامنے آ چکی ہے جب پہلی مرتبہ اسے حراست میں لینے کے بعد عباس ملیشیا کےایک اہلکار نے پستول اس کی پیشانی سے لگاتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے نکلنےوالی گولی کسی بھی وقت اس کی جان لے سکتی ہے۔

اسیر کے اہل خانہ نے بتایا کہ جنید جیل کی تیسری منزل پرلے جانے کے بعد ایک جیل اہلکار اسے وہاں سے گرانے کی کوشش کر رہا تھا۔ اگر موقع پر جیل کے دوسرے اہلکار مداخلت نہ کرتے زنجیروں میں جکڑے الہندی کو گرا دیا جاتا۔

اسیر طالب علم کے اہل خانہ نے فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ الہندی کی رہائی اور اس کی جان بچانے کے  لیے فوری مداخلت کرے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ نمرالہندی کی جان کو نقصان پہنچا تو اس کی تمام ترذمہ داری عباس ملیشیا اور رام اللہ حکومت پرعائد ہو گی۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.