اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ فوجی اہلکاروں نے غزہ کی پٹی میں ایک سرنگ کا پتہ چلایا ہے جس میں مبینہ طور پر دھماکہ خیز مواد رکھا گیا تھا جسے کسی بھی وقت کسی بڑی فوجی کارروائی کے طور پر استعمال کیا جانا تھا۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق فوجی حکام کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران انہیں جنوب مشرقی غزہ میں ایک زمین بنکر کا پتہ چلا، جس کی مزید چھان بین کے بعد معلوم ہوا کہ یہ ایک سرنگ تھی جسے فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیلی فوج پر حملوں کے لیے کھود رکھا تھا۔
صہیونی فوج کا دعویٰ ہے کہ اس نے ایک فوجی چھاؤنی کے قریب واقع اس سرنگ کو خالی کرنے کے بعد تباہ کر دیا ہے۔ سرنگ سے بھاری مقدار میں گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ تاہم اس سرنگ اور اس سے ملنے والے دھماکہ خیز اور مہلک آلات کے بارے میں مزید تفصیل سامنے نہیں آئی ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
