• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی فوج کا اسیران کے اہل خانہ سے توہین آمیز سلوک

منگل 18-03-2014
in فلسطین
0
plf insulting
0
SHARES
0
VIEWS

قابض صہیونی فوج نے فلسطینی شہر غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے فلسطینی شہریوں کو مقبوضہ مغربی کنارے کی جیلوں میں زیرحراست اپنےعزیز و اقارب سے ملاقات سے روک دیا۔

فلسطین میں  اسیران کے حقوق کے لیے سرگرم”مرکز برائے حقوق اسیران” کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیاہے کہ پیر کے روز غزہ کی پٹی کے کئی افراد جن میں خواتین بھی شامل تھیں مقبوضہ مغربی کنارے میں اپنے اسیر عزیزوں سے ملنے جا رہے تھے.
 
صہیونی فوج نے انہیں دونوں شہروں کے درمیان”بیت حانوں” گذرگاہ پر روک لیا۔ تمام فلسطینیوں کو خراب موسم کے باوجود کئی گھنٹے سڑک پر کھڑا رکھنےکےبعد انہیں یہ کہہ کرواپس بھیج دیا کہ گذرگاہ نہیں کھولی جا سکتی ہے۔

صہیونی فوج کے اس غیرانسانی رویے پر فلسطینی شہری سخت مشتعل ہوئےاور انہوں نے قابض فوج کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔ قابض فوج نے قیدیوں کے ملاقاتیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں جبرا واپس کر دیا گیا۔

انسانی حقوق کی تنظیم نے اسیران کے اہل خانہ کے ساتھ صہیونی فوج کی مبینہ بدسلوکی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی فوج کے خلاف فلسطینی شہریوں کو اپنے اسیرعزیز و اقارب سے ملاقات سے روکنے کا کوئی ٹھوس جواز نہیں ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.