غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والی تین ماہ کا فلسطینی بچہ علاج کی غرض سے باہر نہ جا سکنے کی وجہ سے جمعرات کی شام کو شہید ہوگیا۔
قومی کمیٹی برائے انسداد محاصرہ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ تین ماہ کا احمد عمار ابو نہال دل اور جگر کے عارضے میں مبتلا تھا۔ جب اس کی طبیعت خراب ہوئی تو اس کے گھر والوں نے رفح کراسنگ سے مصر جانے کی کوشش کی مگر مصری حکام نے بارڈر نہ کھولا۔

پچھلے کچھ دنوں کے دوران دو فلسطینی خواتین غزہ سے باہر علاج کے لئے نہ جاسکنے کی وجہ سے شہید ہوچکی ہیں۔ ان میں سے ایک خاتون کو مصری حکام نے رفح کراسنگ سے سرحد پار کرنے سے روک دیا تھا جبکہ دوسری خاتون کو اسرائیلی فوجیوں نے ایریز کراسنگ سے مغربی کنارے جانے سے روک دیا تھا۔