فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں ایک یہودی آباد کار نے اپنی کار کی ٹکر مار کر ایک سولہ سالہ فلسطینی لڑکا شدید زخمی کر دیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق یہ واقعہ منگل کو بیت لحم کے مغرب میں حوان کے مقام پر اس وقت پیش آیا جب ایک یہودی آباد کار نے اپنی کار سے راہ چلتے ایک فلسطینی کو ٹکر دے ماری۔ فلسطینی لڑکے کو شدید زخمی حالت میں بیت لحم کے ایک اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔
مقامی ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگار نے بتایا کہ سولہ سالہ ھانی شوشہ کو درمیانی نوعیت کے زخم آئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہودی فوجیوں نے منگل کے روز بیت لحم میں ایک بڑی چھاپہ مار کارروائی کی جس میں دس سے زیادہ جیپوں نے حصہ لیا۔ قابض فوجیوں نے فلسطینی شہریوں کی چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے لوگوں کے گھروں میں گھس کرخواتین اور بچوں کو زدو کوب کیا۔