فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں میں غنڈہ گردی کرتے یہودی آباد کاروں پر فلسطینی مظاہرین کی جانب سے سنگ باری کا خوف ایسا طاری ہوا ہے کہ انہوں نے اپنی گاڑیوں کو بھی "پتھر پروف” بنانا شروع کر دیا ہے۔
اسرائیلی اخبار”معاریف” کی رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں کی سنگ باری اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں کی گاڑیوں کو غیرمعمولی نقصان پہنچانے کا موجب بن رہی ہے۔ فلسطینیوں کی سنگ باری طاقت کے ذریعے روکنے میں ناکامی کے بعد صہیونی حکومت نے ایک خطیر رقم گاڑیوں کو پتھر پروف بنانے پر صرف کرنا شروع کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق حال ہی میں اسرائیل کنیسٹ کی خارجہ و سیکیورٹی کمیٹی نے مقبوضہ مغربی کنارے میں چلنے والی گاڑیوں کو”پتھر پروف” بنانے کے لیے اڑھائی ملین شیکل کی رقم مختص کرنے کی منظوری دی ہے۔
اخبار لکھتا ہے کہ پچھلے ایک سال کے دوران فلسطینی مظاہرین کی جانب سے یہودی آباد کاروں کی گاڑیوں پر سنگ باری کے واقعات میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔ جس کے نتیجے میں دسیوں یہودی آباد زخمی بھی ہوچکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سنہ 2013ء میں مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں کی گاڑیوں پر دو ہزار 479 مرتبہ مشتعل فلسطینیوں کی جانب سے سنگ باری کی گئی۔ ان حملوں میں 132 یہودی آباد زخمی بھی ہوئے۔ 2012ء میں سنگ باری کے رجسٹرڈ واقعات کی تعداد 2086 ریکارڈ کی گئی تھی۔ ان میں 71 یہودی زخمی ہوئے تھے جبکہ 2011ء میں سنگ باری کے واقعات 1769 رجسٹرڈ کیے گئے جن میں 44 یہودی زخمی ہوئے تھے۔