مقامی ذرائع کے مطابق تقریبا 25 فوجی گاڑیوں میں سوار اسرائیلی فوجیوں نے رات ایک بجے یعبد قصبے پر دھاوا بول دیا اور وہاں سے تین نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ قابض افواج نے گھروں پر چھاپے مارے اور توڑ پھوڑ کی۔ اس کے علاوہ رہائشیوں پر تشدد بھی کیا۔
دوسری طرف اسرائیلی فوجیوں زبدہ قصبے پر بھی دھاوا بول دیا اور وہاں پر دو شہریوں کو ان کے زیر تعمیر گھر مسمار کرنے کے احکامات پہنچا دئیے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے یعبد کے داخلی راستے پر ایک ناکہ لگادیا اور وہاں پر طلباء کو لے کر آنے والی گاڑیوں کی تلاشی کا سلسلہ شروع کردیا۔
دریں اثناء اسرائیلی فوج نے نابلس کے عقربہ قصبے میں موجود ایک فلسطینی کے شیڈ کو گرانے کا حکم نامہ تھمادیا۔
