غزہ کی فلسطینی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصٰی کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے فوری طور پر عرب ممالک کی ایک میٹنگ بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
وزیراعظم کے میڈیا ایڈوائزر طاہر النونو نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ عرب ممالک کی ایک میٹنگ فوری طور پر بلائی جائے جس میں مسجد اقصٰی پر اسرائیل کے بار بار حملوں اور جارحیت پر بات چیت کی جائے اور مسجد کی حفاظت پر غوروخوض کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کی جانب سے حالیہ دنوں میں مسجد اقصٰی پر حملوں کی تعداد بڑھائے جانے کا مقصد مسجد پر قبضہ جمانا ہے۔
طاہر نونو نے اسرائیل کے ساتھ جاری مذاکرات روکنے اور مغربی کنارے میں مزاحمت کو کام کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔
