• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

‘اسرائیل کا "یہودی تشخص” تسلیم کرنا ہی جان کیری کے امن فارمولے کی اساس ہے’

پیر 24-02-2014
in فلسطین
0
plf formula
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین میں جاری امن عمل کے حوالے کے ضمن میں امریکی وزیرخارجہ جان کیری کی کوششوں پر فلسطین اور دیگر حلقوں کی جانب سے گہرے تحفظات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔ بالخصوص امریکی وزیرخارجہ کی جانب سے اسرائیل کے”یہودی ریاست” کے تشخص کو تسلیم کرنا اہم ترین موضوع ہے جس پر سب سے زیادہ اعتراضات وارد ہو رہے ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اردن کے ایک دانشور اور کالم نگار عبدالباری عطوان نے کہا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ جان کیری کی امن کوششوں کا اہم ترین مقصد اسرائیل کو یہودی ریاست تسلیم کرانا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی وزیرخارجہ کےامن فارمولے کی بنیاد ہی اسرائیل کو یہودی ریاست قرار دینے پر رکھی گئی ہے تاکہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دے دیا جائے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق عبدالباری عطوان نے ان خیالات کا اظہار عمان میں ایک سیمینار سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی وزیرخارجہ ثالثی نہیں بلکہ اسرائیل کی جانب داری کر رہے ہیں۔ اب تک جو خفیہ معلومات سامنے آئی ہیں ان سے صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ جان کیری اسرائیل کے ساتھ مل کر فلسطینی پناہ گزینوں کے حق واپسی کی نفی کر رہے ہیں۔

"مسئلہ فلسطین اور حالیہ مذاکرات” کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اردنی تجزیہ نگار کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی پہلی کوشش یہ ہے کہ فلسطینی ریاست کا وجود ہی قائم نہ کیا جائے۔ جب وہ ایک ریاستی تصور کو راسخ کرنے میں ناکام ہوا تو اس نے یہودی ریاست کو تسلیم کیے جانے کی بات کی۔ یہودی ریاست کو تسلیم کرنے کا مطلب سنہ 1948ء کی جنگ میں قبضے میں لیےگئے فلسطینی علاقوں کے ڈیڑھ ملین افراد کو ملک بدر کرنا ہے۔ کیونکہ یہودی ریاست کا مطلب یہ ہوگا کہ یہاں پر یہودیوں کے سوا دوسرا کوئی بھی نہیں رہ سکتا ہے۔

عطوان کا کہنا تھا کہ جان کیری کے امن فارمولے میں یہودی بستیوں کا خاتمہ شامل نہیں ہے۔ وہ اپنے فارمولے میں مغربی کنارے میں موجود 80 فی صد یہودی کالونیوں برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ یہ یہودی کالونیاں نہ صرف قائم رہیں گی بلکہ ان میں موجود یہودیوں کی حیثیت فلسطینی نہیں بلکہ اسرائیلی شہری کی ہو گی۔

فلسطینی اور عرب ممالک کی جانب سے فلسطینیوں کو ان کے حقوق کی فراہمی میں ناکامی سے متعلق عبدالباری عطوان نے کہا کہ جب عرب ممالک نےاپنی بنیادی ذمہ داری ادا نہ کی تو اس کے نتیجے میں امریکا جیسے اسرائیل نواز ملکوں کو فلسطین پر فیصلے کرنے کا اختیار دیا جا رہا ہے۔ ایسے لگ رہا ہے کہ عرب ممالک نے فلسطینیوں اوران کے سلب شدہ حقوق کو سرے سے فراموش کر دیا ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.