• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 13 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

لبنان کے نو منتخب وزیراعظم کو اسماعیل ھنیہ کی مبارک باد

ہفتہ 22-02-2014
in حماس
0
plf haneyya3
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی شہرغزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کی حکومت کے وزیراعظم اسماعلی ھنیہ نے لبنان کے اپنے نو منتخب ہم منصب تمام سلام کو عہدہ سنھبالنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق وزیراعظم ھنیہ کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسماعیل ھنیہ نے جمعہ کے روز اپنے نئے لبنانی ہم منصب تمام سلام کو ٹیلیفون کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام بالخصوص غزہ حکومت کو لبنان میں پرامن انتقال اقتدار پر خوشی ہے۔ فلسطینی حکومت یہ امید کرتی ہے کہ نو منتخب وزیراعظم تمام سلام کی قیادت میں بننے والی نئی حکومت فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود اور مسئلہ فلسطین کی حمایت جاری رکھے گی۔

وزیراعظم ھنیہ نے اپنی جانب سے لبنان کی نئی حکومت کو ہرممکن تعاون کا یقین دلایا اور لبنان کی سلامتی اور خود مختاری کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دوسری جانب لبنانی وزیراعظم تمام سلام نے اسماعیل ھنیہ کی جانب سے نیک تمناؤں کے اظہار پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے دیرینہ حقوق اور مطالبات ہمیشہ لبنان کی اولین ترجیحات میں شامل رہے ہیں۔ وہ فلسطینیوں کی حقوق کی غیرمشروط حمایت جاری رکھیں گے۔

لبنانی وزیراعظم نے کہا کہ ان کی حکومت کو محصورین غزہ کی مشکلات کا احساس ہے۔ مشکل حالات میں لبنانی حکومت حماس کو عوام کی خدمت جاری رکھنے پر مبارک باد پیش کرتی ہے اور اپنی حکومت کی جانب سے ہرممکن تعاون جاری رکھنے کا یقین دلایا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.