اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق یورپ کے ایک ملک میں متعین اسرائیلی سفیرکو اپنے ماتحت خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزامات پر حراست میں لیا گیا ہے۔
اسرائیلی اخبار”یدیعوت احرونوت” کی رپورٹ کے مطابق صہیونی وزارت خارجہ اور سفارت خانوں سے متعلق امور کے وکیل "آسف رز نبرگ” کا کہنا ہے کہ ایک یورپی ملک میں متعین اسرائیلی سفیر کو حراست میں لینے کے بعد اس کےخلاف خواتین کو جنسی تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے الزامات کی تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔ وکیل نے سفیر کا نام تو نہیں بتایا تاہم اس کا کہنا تھا کہ سفارت خانے میں ملازمت کرنے والی خواتین نے ان کےخلاف کئی شکایات درج کی تھیں۔ جن کی تحقیقات کے لیے انہیں حراست میں لیا گیا ہے۔
اخبار کی رپورٹ کےمطابق صہیونی وکیل روزبرگ نے حال ہی میں یورپی ممالک کا دورہ کیا تھا جہاں انہیں ایک سفیر کے مقدمہ کو قریب سے دیکھنے کابھی موقع ملا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یورپی ملک میں حراست میں لیے جانے کے بعد اسرائیلی سفیر کو ملک واپس بھجوا دیا گیا ہے جہاں اب صہیونی پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سفیر کےخلاف شکایات سامنے آنے کے بعد اسرائیلی وزارت خارجہ نے اسے کام سے روکتے ہوئے ملک واپس آنے کا حکم دیا تھا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
