• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

ناپاک اسرائیلی فوج کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی، اردن کی شدید مذمت

اتوار 09-02-2014
in فلسطین
0
plf aqsa
0
SHARES
0
VIEWS

قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے مسجد اقصیٰ پر چھاپوں اور مقدس مقام کی بے حرمتی کے خلاف عالم اسلام میں سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔ اردن سمیت متعدد دیگر مسلمان عرب ممالک نے ناپاک صہیونی فوج کے ہاتھوں قبلہ اول کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آئندہ ایسے واقعات سے گریز کا مطالبہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ جمعہ کے روز نماز جمعہ کے بعد صہیونی فوج کی بڑی تعداد نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر نمازیوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور مسجد کی بے حرمتی کی تھی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی فوج کی اس ناپاک اور ظالمانہ حرکت پر اردنی حکومت کی طرف سے سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔ اردنی وزیراطلاعات اور حکومت کے ترجمان ڈاکٹر محمد المومنی اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ناپاک یہودی فوجیوں نے مسجد اقصیٰ کے باب السلسلہ اور باب المغاربہ کے راستے مقدس مقام میں گھس کر نہ صرف نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ مسجد کی بے حرمتی کے سنگین جرم کا ارتکاب کیا ہے۔ اردن اسرائیلی فوج کی اس وحشیانہ کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور آئندہ ایسے واقعات نہ دہرائے جانے کا مطالبہ کرتا ہے۔

ڈاکٹر المومنی کا کہنا کے نمازیوں پرمسجد کے اندر گولیاں چلانا، آنسو گیس کی شیلنگ کرنا اور نہتے عبادت گزاروں کو پکڑ کر مسجد کے صحنوں میں گھسیٹنا انسانیت اور تہذیب سےعاری لوگوں کی عادت ہے۔ اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی نمازیوں کو وحشیانہ انداز میں تشدد کا نشانہ بنا کر انتہائی درندگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ عالم اسلام یہودیوں کی اس غنڈہ گردی اور سفاکیت پر خاموش نہیں رہ سکتے ہیں۔

اردنی وزیر کا کہنا تھا کہ ان کا ملک  مسجد اقصیٰ کے خلاف ہونے والی صہیونی سازشوں سمیت فلسطین بھر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور مذہبی آزادیوں پر لگائی جانے والی قدغنوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔ اسرائیلی فوج اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لیے شہریوں کو عبادت سے روکنے کی گھناؤنی سازشوں کی مرتکب ہو رہی ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.