اسرائیلی جیلوں میں قید تین فلسطینی اسیران کی والدہ نے اپیل کی ہے کہ اسرائیل خاندان سے ملاقات پر عائد پابندی اٹھا دے اور انہیں ان کے بیٹوں سے ملنے کی اجازت دے۔
اپیل کرنے والی خاتون ھانیہ سلامہ ہیں جو کہ سات سال قید کی سزا کاٹنے والے فادی سلامہ، 16 مہینے جیل کاٹنے والے فاروق سلامہ اور ابھی حال ہی میں گرفتار ہونے والے اور زیر تفتیش اسیر ایہاب سلامہ کی والدہ ہیں۔
ھانیہ سلامہ نے اس سے پہلے بھی انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیلی جیلوں میں ان کے بیٹوں سے ملاقات کو ممکن بنائیں مگر اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ خاتون ریڈ کراس سے ایک وزٹ پرمٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں مگر اسرائیلی جیل انتظامیہ ان کو جیل میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔
