فلسطینی صدر محمود عباس اور ان کی جماعت "الفتح” کی جانب سے صہیونی دشمن کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا عمل جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق منگل کے روزاسرائیل کے انتہا پسند عناصر اور یہودی ربیوں پر مشتمل ایک گروپ
نے فلسطینی اتھارٹی کے ہیڈ کواٹر رام اللہ کا دورہ کیا جہاں فتحاوی لیڈرشپ نے صہیونیوں کا پُرجوش استقبال کیا۔
فلسطینی اتھارٹی کے ایک ذریعے نے "مرکزاطلاعات فلسطین” کو بتایا کہ منگل کو اتھارٹی کے ہیڈ کواٹر کا دورہ کرنے والے یہودیوں میں سخت گیرمذہبی فرقے”حریدیم” کے یہودی پیشو بھی شامل تھے۔ فتحاوی رہ نماؤ اور فلسطینی اتھارٹی کے وزراء نے ان کا پرجوش استقبال کیا ہے”۔
ذرائع کے مطابق یہودیوں کی آمد کے موقع پر فتح کی سینٹرل کمیٹی کے رکن محمد مدنی نے صہیونیوں کا استقبال کیا۔ خیال رہے کہ محمد مدنی کو فتح کی جانب سے اسرائیلیوں کے ساتھ رابطہ کار کمیٹی کا سربراہ مقرر رکھاہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے عہدیدارو اور الفتح کی قیادت کے اسرائیلیوں کے ساتھ اب ہفتہ وار رابطے ہوتے رہتے ہیں۔ کبھی فتحاوی قیادت صہیونیوں کے ہاں چلی جاتی ہے اور کبھی انہیں اپنے ہاں بلا لیا جاتا ہے۔
گذشتہ ہفتے محمد مدنی، سابق وزیر برائے اسیران اشرف العجرمی اور سابق وزیر برائے لوکل گورنمنٹ خالد القواسمی کی قیادت میں ایک وفد نے حیفا شہر میں یہودیوں کی دعوت میں شرکت کی تھی۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
