• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

‘ترکی فلسطینیوں کا دوسرا وطن ہے’

پیر 03-02-2014
in فلسطین
0
plf turkey
0
SHARES
0
VIEWS

 

فلسطینی اتھارٹی کے ہاں تعینات ترک سفیر مصطفیٰ سارنیچ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کا ملک مظلوم فلسطینی عوام کو کسی محاذ پربھی تنہا نہیں چھوڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ترکی نے فلسطینیوں کی ماضی میں اقتصادی، سیاسی اور تعلیمی شعبوں میں بھرپور مدد فراہم کی ہے۔ انقرہ آئندہ بھی ہرممکن امداد جاری رکھے گا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ترک سفیرنے ان خیالات کا اظہار اتوار کو فلسطینی تاجروں اور نمائندہ سیاسی وسماجی شخصیات کے ایک وفد سے گفتگو کے بعد  رام اللہ میں ایک نیوز کانفرنس میں کیا۔

نیوز کانفرنس میں ترک سفیرنے فلسطین میں اپنی حکومت کی جانب سے شروع کیے گئے صنعتی اور دیگرترقیاتی منصوبوں کا بھی حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں ترکی کے تعاون سے کئی کارخانے لگائے گئے ہیں، جن سے فلسطینیوں کو مقامی صنعت میں ایک نیا مقام ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی فلسطینیوں کا دوسرا وطن ہے۔ ہماری حکومت کی جانب سے فلسطینی شہریوں کے لیے ترکی میں آزادانہ آمدورفت کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ فلسطینی چاہیں تو ترکی میں تجارت کرسکتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ترک سفیر نے کہا کہ انقرہ کی حکومت اور تمام سیاسی جماعتوں کا مسئلہ فلسطین اور فلسطینیوں کے حقوق کے حوالے سے ایک موقف ہے۔ ان کا ملک فلسطینیوں کو ترجیحی بنیادوں پر ان کے حقوق کی فراہمی یقینی بنانے اور فلسطین کی آزادی کے لیے ہر فورم پرکوششیں جاری رکھے گا۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.