• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 10 اپریل 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

اسرائیلی بمباری میں مسجد شہید،غزہ حکومت کی شدید مذمت

اتوار 02-02-2014
in غزہ
0
plf condemn
0
SHARES
0
VIEWS

ہفتے کے روز اسرائیلی فوج کے جنگی جہازوں سے غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے میں رفح کے مقام پرکیے گئے ایک حملے میں ایک جامع مسجد بھی شہید ہوگئی ہے۔ دوسری جانب شہرمیں اسلامی تحریک مزاحمت[حماس] کی حکومت نے صہیونی فوج کی جانب سے مساجد کو دانستہ طور پر نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مساجد پرحملوں کو اسلام دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ میں فلسطینی وزیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر اسماعیل رضوان نے بتایا کہ صہیونی فوج کی تازہ بمباری میں رفح کے مقام پر ایک جامع مسجد الفردوس بھی شہید ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسجد پرحملہ اسرائیلی فوج کی اسلامی دشمن اور فلسطینی مجاہدین کے سامنے شکست اور بوکھلاہٹ کا کھلا ثبوت ہے۔ اسرائیلی فوج نے مساجد کو بمباری سے نشانہ بنا کرعالمی قوامین کا مذاق اڑایا ہے۔ عالمی برادری کو صہیونی فوج کے اس ظالمانہ اقدام کا سختی سے نوٹس لینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی غزہ کی پٹی اور دیگر فلسطینی شہروں میں مسلسل جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے۔ مقدس مقامات کو بمباری سے نشانہ بنانا بھی ایک سنگین جنگی جرم ہے اور اس کا ارتکاب صرف اسرائیل جیسا انسانیت دشمن ہی کرسکتا ہے۔

ڈاکٹر اسماعیل رضوان نے عالم اسلام اور عرب ممالک پر فلسطینی مساجد پر اسرائیلی حملوں کی روک تھام اور مقدس مقامات کے تحفظ کے لیے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.