• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

امن مذاکرات کے تماشے کے دوران اسرائیل نے10 ہزارمکان تعمیر کرڈالے

بدھ 29-01-2014
in فلسطین
0
plf 10th
0
SHARES
0
VIEWS

 

فلسطین کی نیشنل پروگریسیو پارٹی کے سربراہ اور ممتاز فلسطینی سیاست دان مصطفیٰ برغوثی نے فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان جاری امن مذاکرات کی ایک مرتبہ پھرمخالفت کرتے ہوئے فلسطینی اتھارٹی سے مذاکراتی ڈھونگ سےباہرنکلنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پچھلے چھ ماہ میں نام نہاد امن مذاکرات کے تماشے کے دوران فلسطین میں اسرائیل نے 10 ہزارغیرقانونی مکانات تعمیر کرڈالے ہیں۔

فلسطینی سیاست دان اوررکن قانون ساز کونسل نے رام اللہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "میں اس امرپرحیران ہوں کہ فلسطینی اتھارٹی کس بنیاد پراسرائیل سے مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہے۔ مذاکرات کے باوجود فلسطینیوں کی گھربدری کا شرمناک کھیل جاری ہے۔

غیرقانونی یہودی بستیاں مسلسل آباد ہو رہی ہیں اور ان کی توسیع جاری ہے۔ فلسطینیوں کا قتل عام بند نہیں ہوا ہے۔ بیت المقدس کویہودیانے کی سازشیں جاری ہیں اور نہتے شہریوں پرصہیونی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ ایسے میں مذاکرات کا تماشا لگانے والے قوم کے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں”۔
مصطفیٰ البرغوثی کا کہنا تھا کہ پچھلے چھ ماہ کے عرصے میں ایک جانب فلسطینی اتھارٹی صہیونی دشمن سے مذاکرات کا ڈھونگ رچاتی رہی اور دوسری جانب قابض دشمن کی ریاستی دہشت گردی مین 37 فلسطینیوں کونہایت بے دردی سے شہید کردیا گیا۔

بیت المقدس 219 مکانات مسمار کرکے سیکڑوں فلسطینیوں کو گھروں سے محروم کردیا گیا۔ اسی عرصے میں مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں دس ہزار مکانات تعمیر کرکے اسرائیل نے ثابت کیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کی جانب سے یہودی بستیوں کی تعمیرو توسیع پرپابندی کا مطالبہ تسلیم نہیں کرتا ہے۔ ایسے میں فلسطینی اتھارٹی کو صہیونی دشمن سے مذاکرات کے بجائے عالمی برادری سےرجوع کرنا چاہیے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.