اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے معزول صدر محمد مرسی کو الیکشن سے قبل جیل سے فرار کروانے میں ملوث ہونیکے الزام کو مسترد کردیا ہے۔
حماس کے رہنما ڈاکٹر صلاح البردویل نے خبر رساں ادارے قدس پریس کو بتایا ہے کہ مرسی کے خلاف جاری مقدمے میں لگائے جانیوالے الزامات کا مقصد فلسطینی مزاحمت پر کیچڑ اچھالنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ الزامات سیاسی بنیادوں پر لگائے گئے ہیں اور ہم مصری حکام کی جانب سے بار بار لگائے جانیوالے ایسے الزامات کی وجہ سے تھک گئے ہیں۔
بردویل نے بتایا کہ ہم مصر کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی بار بار تردید کرچکے ہیں اور ان الزامات کا مقصد حماس پر وار کرنا اور اس کی شہرت کو خراب کرنا ہے۔
بردویل کا کہنا تھا کہ حماس مزاحمت کے راستے پر چلتی رہے گی اور کبھی بھی اپنا مقصد اور منزل نہیں تبدیل کرے گی۔