شام میں موجود فلسطینی مہاجرن کے ایکشن گروپ نے بتایا ہے کہ شام میں محاصرے کے شکار یرموک مہاجر کیمپ میں اب تک 73 فلسطینی شہری بھوک اور کھانے پینے کی اشیاء کی کمی کی وجہ سے وفات پاچکے ہیں۔
گروپ نے پیر کے روز ایک بیان میں بتایا ہے کہ یہ تعداد اتوار کے روز کی ہے جبکہ اس سے پہلے آخری 12 دنوں میں 27 فلسطینی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
گروپ کے مطابق یرموک مہاجر کیمپ شامی فوج اور حزب اختلاف کی فوجوں کے درمیان جاری جنگ کی وجہ سے 197 دنوں سے محاصرے کا شکار ہے۔ اس محاصرے کی وجہ سے کیمپ میں کھانے پینے کی اشیاء کی شدید قلت ہوگئی ہے جس سے بچے اور بوڑھے شدید متاثر ہورہے ہیں۔
گروپ نے مزید بتایا کہ شام میں تین سال قبل شروع ہونے والے بحران کے نتیجے میں دو ہزار فلسطینی مہاجرین شہید ہوچکے ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین