• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 7 اپریل 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

اسرائیل کی غزہ کی پٹی کومحدود پیمانے پرتعمیراتی سامان کی ترسیل کی اجازت

پیر 27-01-2014
in غزہ
0
plf gaza line
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی حکومت نے تین ماہ کی بندش کے بعد محصور فلسطینی شہرغزہ کی پٹی کومحدود پیمانے پر امدادی سامان کی ترسیل کی اجازت دی ہے۔ یہ امدادی سامان اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی برائے پناہ گزین”اونروا” کے تعمیراتی پروجیکٹ کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

اسرائیلی اخبار”یدیعوت احرونوت” کی رپورٹ کے مطابق وزیردفاع موشے یعلون نے تعمیراتی سامان کی ترسیل کی نگرانی پرمامور ایٹن ڈانگوٹ کو اقوام متحدہ کے تعمیراتی ادارے کے لیے محدود پیمانے تعمیراتی سامان کی فراہمی کا حکم دیا ہے۔ یہ تعمیراتی سامان اسرائیلی فوج کے فضائی حملوںمیں مسمارہونے والی عمارتوں کی تعمیرنو کے منصوبوں پرصرف کی جائے گی۔

اخبارکی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی عہدیدار نےفلسطینی اتھارٹی کے عہدیداروں اور عالمی برادری کے مندوبین سے رابطہ کرکے تعمیراتی سامان غزہ کو بھجوانے کے فیصلے کی تصدیق کی ہے۔ تعمیراتی سامان میں سیمنٹ، سریا اور دیگرضروری اشیاء شامل ہیں۔ یہ تعمیراتی سامان اسرائیلی فضائی حملوں میں تباہ ہونے والی عمارتوں اور برف باری سے متاثرہ عمارات کی تعمیرومرمت پرخرچ کیاجائےگا۔

ادھر غزہ کی پٹی میں "اونروا” کے ترجمان عدنان ابو حسنہ نے بھی تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے غزہ کی پٹی میں تعمیراتی منصوبوں کو آگے بڑھانے کے لیے تعمیراتی میٹریل غزہ روانہ کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی کو تعمیراتی سامان کی روانگی کے بارے میں آگاہ کردیا گیا ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.