اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق محصور فلسطینی شہرغزہ کے شمالی ساحل پراسرائیلی فوج کے زیراستعمال ایک کشتی میں آگ لگنے سے کم سے کم پندرہ صہیونی فوجی زخمی ہوگئے ہین۔
اسرائیلی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق کشتی میں آگ اچانک اس وقت بھڑک اٹھی جب صہیونی فوجی سمندر میں معمول کے گشت کی تیاری کر رہے تھے۔ آگ لگنے سے کشتی میں سوار پندرہ فوجی زخمی ہوگئے۔ بعض فوجیوں کو درمیانے اور کچھ کو ہلکے زخم آئے ہیں۔ زخمی فوجیوں کو اسدود کیمپ کے ایک فوجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ادھرغزہ میں ماہی گیرے کےشعبے کے گران نزار عیاش کا کہنا ہے کہ صہیونی فوجیوں کی ایک کشتی میں آتش زدگی کے بعد دوسری کشتی میں سوار صہیونی فوجیوں نے اپنے زخمی ساتھیوں کو باہر نکالا۔ تاہم ان کاکہنا تھا کہ اس موقع پر کچھ ہی فاصلے پر فلسطینی ماہی گیرموجود تھے۔ کسی ماہی گیرکو گرفتار نہیں کیا گیا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین