• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

"یہودی ریاست” کا تصور باطل، کسی قیمت پرقبول نہیں:خطیب مسجد اقصیٰ

ہفتہ 25-01-2014
in فلسطین
0
plf accept
0
SHARES
0
VIEWS

مسجد اقصیٰ کے خطیب اور فلسطین کے ممتازعالم دین الشیخ ڈاکٹر عکرمہ صبری نے اسرائیل کے "یہودی ریاست” کے تصور کو باطل قرار دیتے ہوئے مستردکردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ارض فلسطین پر مسلمانوں کے علاوہ کسی دوسرے مذہب یا ملت کا ملک قائم نہیں ہوسکتا ہے۔

 

یہودیوں کی جانب سے ان کے مذہب کے نام پرفلسطین میں یہودی ریاست کا پروپیگنڈہ نہ صرف تاریخی حقائق کو ٹھکرانے کے مترادف ہے بلکہ یہ تمام آسمانی مذاہب کی تعلیمات کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مسجد اقصیٰ کے خطیب نے نماز جمعہ سے قبل قبل اول میں تقریرکرتے ہوئے کہا کہ "فلسطین میں یہودی ریاست کا تصور قریب اور بعید کسی صورت میں قبول نہیں ہوگا۔ یہودی ریاست کو تسلیم کرنا ارض فلسطین سے اس کےاصل باشندوں[فلسطینیوں] کو ان کے وطن سےنکال باہر کرنا ہوگا”۔

شیخ عکرمہ صبری کا مزید کہنا تھا کہ فلسطین میں یہودی ریاست کو تسلیم کرنا ارض فلسطین کی تمام مساجد کو منہدم اورتمام اسلامی آثار قدیمہ کوصفحہ ہستی سے مٹانے کے مترادف ہوگا۔ فلسطین میں یہودی ریاست کو تسلیم کرنا دراصل اس بات کا اقرار کرنا ہوگا کہ ماضی میں یہودیوں کے ساتھ نا انصافیاں ہوئی ہیں۔ اب ان نا انصافیوں کے ازالے کے لیے فلسطینیوں کو سرزمین یہودیوں کے لیے خالی کرنا ہوگی۔

شیخ عکرمہ صبری کا کہنا ہے کہ فلسطین میں یہودی ریاست کوتسلیم کرنا صہیونیوں کی نسل پرستی کی سازش ہےجس کا اصل مقصد فلسطینیوں کی نسل کشی اور ارض فلسطین پر یہودیوں کو مستقل وطن فراہم کرنا ہے۔

الشیخ عکرمہ صبری نے مسجدا قصیٰ کے حوالے سے عالمی برادری بالخصوص عالم اسلام کی جانب سے مجرمانہ خاموشی صہیونیوں کو قبل اول پرحملوں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.