• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

"تبادلہ اراضی و آبادی” فارمولے کو امریکا، اسرائیل کی تائید حاصل

پیر 20-01-2014
in فلسطین
0
plf formula
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ حال ہی میں وزیرخارجہ آوی گیڈور لائبرمین کی جانب سے فلسطینیوں کے ساتھ امن معاہدے تحت آبادی اور اراضی کے تبادلے کے فارمولے کی امریکا اور خود اسرائیلی حکومت کی جانب سے تائید کی جا رہی ہے۔ اس فارمولے کے تحت اسرائیل مقبوضہ مغربی کنارے، بیت المقدس اور وادی اردن میں اپنی فوج اور یہودی بستیوں کو برقرار رکھتے ہوئے یہاں پر اپنا قبضہ برقرار رکھے گا۔ اس کے بدلے میں فلسطینیوں کو سنہ 1948ء کی جنگ میں قبضے میں لیے گئے بعض علاقوں سے اراضی فلسطینی ریاست میں شامل کی جائے گی۔

اخبار”معاریف”نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے ایک مقرب ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ تبادلہ اراضی کا فارمولہ صرف وزیرخارجہ لائبرمین کی اختراع یا تجویز نہیں ہے بلکہ یہ حکمراں اتحاد میں شامل جماعتوں”لیکوڈ” اور "جیوش” ہوم کے ارکان کی مشترکہ سوچ کا عکاس ہے۔ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور وزیرانصاف زیپی لیونی بھی اس تجویز کی حمایت کر چکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کے ساتھ امن مذاکرات میں اسرائیل نے اب تک یہی موقف اپنا رکھا ہے۔

ایوان وزیراعظم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ "لیکوڈ، جیوش ہوم” کی جانب سے فلسطینیوں کے ساتھ اراضی اور آبادی کے تبادلے کے فارمولے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے وسیع پیمانے پر زیربحث لانے اور اسے مقبول عام بنانے کے لیے مہمات چلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس فارمولے کے تحت سنہ 1948ء کے دوران اسرائیلی قبضے میں آنے والے فلسطینی علاقے”المثلث” کے تمام فلسطینی باشندوں کو فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام علاقوں میں منتقل کیا جائے گا۔ اسی طرح مغربی کنارے اور بیت المقدس کی یہودی کالونیوں کے بدلے میں فلسطینی اتھارٹی کو شمالی فلسطین سے اراضی دی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق تبادلہ اراضی و آبادی کا فارمولہ نہ صرف اسرائیلی حکمراں قیادت میں مقبول ہوا ہے بلکہ اسے امن مذاکرات کی نگرانی کرنے والے امریکیوں کی جانب سے بھی مکمل تائید حاصل ہے۔ نیز امریکا اور اسرائیل کو توقع ہے کہ وہ فلسطینی مذاکرات کاروں کو اس فارمولے پر متفق کر لیں گے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.