• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 6 اپریل 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

"غزہ کو مصری حکام کی دھمکیاں باعث تشویش ہیں”

جمعہ 17-01-2014
in غزہ
0
plf threats
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی حکومت نے مصری حکام کی جانب سے ان بیانات پر تشویش ظاہر کی ہے جس میں قاہرہ نے غزہ کی پٹی اور علاقے میں حکمران اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے خلاف فوجی کارروائی کا عندیہ دیا گیا تھا۔ حکومت کے عہدیدار نے ان خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی حکام، مصری انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ قاہرہ کو ایسے بیانات پر فلسطینی حکومت کا احتجاج سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ متعدد مصری حکام نے حالیہ چند دنوں میں ایسے بیانات دیئے کہ جن میں غزہ کی پٹی کے خلاف فوجی کارروائی کا اشارہ دیا گیا تھا۔ مصری حکام نے غزہ کی حکمران جماعت حماس کو دھمکایا تھا کہ علاقے کا کنڑول فلسطینی انتظامیہ اور ‘فتح’ کے حوالے کیا جائے بصورت دیگر ان کے خلاف فوجی کارروائی کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا۔

غزہ میں وزارت خارجہ کے سیکرٹری ڈاکٹر غازی حمد نے خبر رساں ادارے ‘قدس پریس’ کو دیئے گئے ایک بیان میں کہا کہ ہم مصر کی جانب سے دیئے جانے والے ایسے بیانات کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ایسے بیانات معمول سے ہٹ کر ہیں، ان سے علاقے کی صورتحال سنگین ہوتی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کی پٹی میں سرگرم کوئی بھی گروہ مصر کے خلاف عداوت نہیں رکھتا، تمام سیاسی جماعتیں مصر سے تعلقات کے بارے میں متحد موقف رکھتی ہیں۔ "حماس، ایک مزاحمتی تحریک ہے اور اس کا ہدف صرف اسرائیل ہے۔ ہم نے کبھی بھی مصر میں کسی پرتشدد کارروائی کی حمایت نہیں کی اور نہ ہی اس میں کسی طور شرکت کو درست جانا ہے۔”

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.