• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

"اسرائیل سازش کے تحت فلسطینیوں کو القدس سے محروم کرنا چاہتا ہے”

منگل 14-01-2014
in فلسطین
0
plf quds
0
SHARES
0
VIEWS

 

فلسطینی اوقاف کونسل کے چیئرمین اور ممتاز عالم دین الشیخ عبدالعظیم سلھب نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت اور اس کے تمام ریاستی ادارے ایک سوچھی سمجھی سازش کے تحت مقبوضہ بیت المقدس کو اس کے اصل باشندوں سے پاک کرتے ہوئے

یہاں یہودیوں کو آباد کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی عرب باشندے بیت المقدس کے آئینی شہری ہیں۔

اسرائیل ایک سازش کے تحت ان آئینی باشندوں کو وہاں سے نکال باہر کرنے اور ان کی جگہ یہودی آباد کاروں کو بسانے کے منصوبوں پرکام جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس ضمن میں فلسطینی شہریوں کی جبری شہر بدری، مسجد اقصٰی پر یہودی آباد کاروں اور اسرائیلی فوج کے چھاپوں، شہر میں ہونے والی کھدائیوں اور دیگر تمام سازشوں کا اصل مقصد مقامی فلسطینی شہریوں کا ناطقہ بند کرنا اور انہیں وہاں سے نکل جانے پر مجبور کرنا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق الشیخ السلھب کا کہنا تھا کہ محکمہ اوقاف اور  اقصیٰ فاؤنڈیشن کی تعمیراتی کمیٹی کے تعاون سے مسجد اقصٰی کی تعمیرومرمت کے منصوبوں کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں۔ صہیونی فوج نے اوقاف اسلامیہ کے منصوبوں کو تعطل میں ڈالنے کے لیے مسجد اقصیٰ کے گردو پیش خفیہ کیمرے نصب  کر کے ہمیں تعمیراتی کاموں سے روکا جا رہا ہے۔
     
اپنے ایک بیان میں فلسطینی عالم دین کا کہنا تھا کہ بارہ ربیع الاول کو میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مناسبت سے مسجد اقصیٰ میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا تھا لیکن صہیونی حکام کی جانب سے بیت المقدس کو فلسطین کے دوسرے علاقوں سے کاٹ کررکھ دیا گیا۔ اس سے یہ ظاہر ہورہا ہے کہ اسرائیل کی تمام ترسازشوں کا محورومرکز بیت المقدس اورمسجد اقصیٰ ہیں۔ صہیونی ریاست فلسطینیوں کوان مقدس مقامات سے دور کرنا چاہتا ہے۔

الشیخ سلھب کا کہنا تھا کہ مسجد اقصیٰ اور اس کے مضافات میں تمام مقدس مقامات بیت المقدس کے قدیم اور جدید حصے صرف فلسطینیوں کی آئینی اور تاریخی ملکیت ہیں۔ یہودیوں کا ان مقدس مقامات پرکوئی حق نہیں ہے۔ یہ ڈیڑھ ارب مسلمانوں کا مشترکہ عقیدہ ہے۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.