ڈاکٹر اسماعیل رضوان کا کہنا تھا کہ غزہ حکومت نے سال 2013 ء کے دوران شمالی غزہ میں 41 مساجد کا سنگ بنیاد رکھا ہے۔ ان میں 12 مساجد کی تعمیرو مرمت کا کام صرف ایک ماہ میں شروع کیا گیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی وزیر نے ان خیالات کا اظہار غزہ کی پٹی کے شمالی ضلع میں جامع مسجد بنی صالح کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیا۔ تقریب میں سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر ولید عویضہ، ڈائریکٹر اوقاف الشیخ عبدالقادرسالم ،جبالیا یونین کونسل کے چیئرمین عصام عودہ تعمیر مساجد کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر ماھر السوسی سمیت کئی دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔
اس موقع پر فلسطینی وزیرنے بتایا کہ سنہ 2010 ء میں معرکہ فرقان کے دوران صہیونی فوج نے 30 مساجد کلی طورپر شہید کردی تھیں اور 137 کو جزوی نقصان پہنچایا گیا تھا۔