• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

تاریخ کی طویل بھوک ہڑتال کے بعد فلسطینی اسیر رہائی میں کامیاب

پیر 23-12-2013
in فلسطین
0
plf strike
0
SHARES
0
VIEWS

قابض صہیونی حکام کی جانب سے طویل بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیر سامر العیساوی کو آج پیر کے روز رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سامر العیساوی اس اعتبار سے اپنی ایک منفرد پہچان رکھتے ہیں کہ انہوں نے صہیونی جیلوں میں گیارہ سال قید بامشقت کاٹنے کے بعد طویل بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی فوج نے سامر العیساوی کو سات جولائی  2012 ء کو حراست میں لیا۔ ان پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے قیدیوں کے تبادلے کی شرائط پرعمل درآمد نہیں کیا تھا۔ سامر دس سال تک صہیونی جیل میں قید رہے تھے۔ انہیں  2010 ء میں اسرائیل اور حماس کے درمیان طے پائے قیدیوں کے تبادلے کے ایک سمجھوتے کے بعد رہا کیا گیا تھا۔

بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے اسیر العیساوی نے اپنی گرفتاری کو بلا جواز اور ظالمانہ قرار دے کر اس کے خلاف گذشتہ برس اگست میں بھوک ہڑتال شروع کردی تھی۔ عیساوی نے رہائی یا شہادت تک بھوک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کررکھا تھا۔ اسرائیلی حکام نے اس کی بھوک ہڑتال ختم کرانے کے لیے مظالم کے تمام ہتھکنڈے بھی استعمال کیے مگر دشمن بری طرح ناکام رہے۔ اسرائیل سامر العیساوی پر سابقہ قید جو کہ تیس سال تھی دوبارہ نافذ کرنا چاہتے تھے تاہم عدالت نے آج ان کی رہائی کا حکم دیا ہے۔ یوں سامر اپنی طویل بھوک ہڑتال کی جدو جہد کے ثمرات سے مستفید ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.