• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

طوفانی بارشوں اور برف باری سے غزہ میں تاریخی مقامات بری طرح متاثر

بدھ 18-12-2013
in فلسطین
0
plf rain
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین میں تباہ کن بارشوں اور برف باری سے ہرشعبہ ہائے زندگی بری طرح مفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔ بدترین بارشوں اور برف باری کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں آٹھ تاریخی مقامات اور آثار قدیمہ سائیٹس بھی متاثر ہوئی ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی وزارت سیاحت وآثار قدیمہ کے سیکرٹری تعلقات عامہ احمد عامر نے میڈیا کو بتایا کہ غزہ کی پٹی میں مجموعی طور پر آٹھ اہم تاریخی مقامات ہیں۔ تباہ کن بارشوں اور برفباری کے باعث یہ تمام مقامات بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں سے بعض تاریخی مقامات کے کئی پرانے حصے منہدم ہوگئے ہیں جبکہ بیشتر عمارتوں کو جزوی طورپر نقصان پہنچا ہے۔

احمد عامر نے بتایا بارشوں اور برف باری سے متاثرہ مقامات میں غزہ میں واقع بیزنطینی دور کا چرچ، ترک عثمانی دور کا "پاشا محل”، "ٹیلہ ام عامر”، "ٹیلہ رفح”، ٹیلہ سکون اور "ٹیلہ العجول”  میں پانی داخل ہونے سے نہ صرف ان کے اندرونی مقامات ملبے کا ڈھیر بن گئے ہیں بلکہ پرانی عمارتوں کی دیواریں بھی منہدم ہوچکی ہیں۔ کئی مقامات پر شگاف پڑنے سے تاریخی مقامات کی دیواریں بیٹھ گئی ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.