قابض اسرائیلی حکام نے غزہ کے مشرقی حصے میں واقعہ اپنے ایک ڈیم کے فلڈ گیٹس کھول دئیے ہیں جس کی وجہ سے دئیر البلح اور المصلح میں درجنوں فلسطینی گھر زیر آب آگئے ہیں۔
وادی السقا گائوں کے مئیر نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی حکام نے خبردار کئے بغیر ہی فلڈ گیٹس کھول دئیے جس کی وجہ سے 20 سے زائد گھر پانی میں ڈوب گئے۔
اس سیلاب کی وجہ سے متعدد فلسطینی پریشان ہیں جبکہ کئی لوگ ابھی تک اپنے گھروں میں پھنسے ہوئے ہیں اور ریسکیو ٹیمیں ان کو نکالنے کی سرتوڑ کوششیں کررہی ہیں۔
ڈیم سے آنے والے پانی نے دئیر البلح میں کئی گھروں کو تباہ کردیا ہے اور گائوں کی انتظامیہ نے باقی گھروں کو پانی سے بچانے کے لئے عارضی بند باندھنے شروع کردئیے ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین